سفارش کیا کریں

قال النبی صل اللہ علیہ سلم:  اِشفَعوُا  فَلتُوجَروا (مُتَفَق عَلیہ)

ترجمہ : نبی صل اللہ علیہ و علی اٰلہ و صحبہ و سلم نے فرمایا کہ سفارش کرو تاکہ تمہیں سفارش کا ثواب مل جائے۔

 تشریح :

 کسی کی سفارش کرنا  گویا  اس آدمی سے ہمدردی کرنا ہے۔ اس وجہ سے آپ صل اللہ علیہ و علی اٰلہ و صحبہ و سلمنے لوگوں کو اس حدیث میں حکم دیا ہے کہ ایک دوسرے کی سفارش  کیا کرو ۔ لیکن اس حدیث میں یہ شرط نہیں ہے کہ جس کی سفارش کر رہا ہے وہ قبول بھی ہو، بلکہ اگر قبول نہیں ہوئی تب بھی اسکو پورا ثواب ملے گا۔

کسی  ناجائز مقصد  کیلئے  یا  وہ  حدود  جو  شریعت  نے مقرر فرمائی ہیں ،   ان میں سفارش کرنا شرعا جائز نہیں ہے  بلکہ ایسی چیزوں میں سفارش کرنے والے گناہگار بھی ہونگے۔

مگر سفارش میں شرط یہ ہے کہ دباؤ ڈال کر یا  اپنا  اثر  یا  زور استعمال نہ کیا جائے ، اسکی علامت یہ ہے کہ اگر اسکی سفارش قبول نہیں  ہو تو  وہ  ناراض نہ ہو ، اگر سفارش قبول  نہ کرنے کی صورت میں ناراضگی  یا   دشمنی   ہوتی  ہو  تو اس کا نام سفارش نہیں ہے بلکہ اسکو اکراہ کہا جاتا ہے اور  اکراہ میں بجاے ثواب کے گناہ ہوتا ہے۔

خلاصہ یہ کہ سفارش کرنے  والوں کیلئے  اجر مقرر ہے خواہ  اسکی سفارش  قبول کی جائے  اور کام ہو جائے  یا  اسکی سفارش رد کی جائے اور کام نہ ہو۔

About Mansoor Mukarram

منصور مکرم(المعروف درویش خُراسانی) ایک اردو بلاگر ہے۔2011 سے اردو بلاگنگ کرتا ہے۔آجکل بیاضِ منصور کے عنوان کے تحت لکھتا ہے۔

Posted on July 1, 2011, in درویش کے قلم سے, عمومی and tagged , , , . Bookmark the permalink. 4 Comments.

  1. جزاک الله . بہت عمدہ بات کہی ہے …سفارش کریں گے تب ہی تو سفارش کے قابل بن سکیں گے.

  2. کافی مشکل مسئلہ ہے۔ آپکو علم نہیں ہوتا کہ سامنے والا آپکی سفارش کا کتنا اور کسطرح اثر قبول کریگا اور میرٹ کا کتنا دھیان رکھے گا۔
    میری ناقص رائے میں تو بطور ریفرنس نام دینا زیادہ مناسب ہے یعنی اگر کوئی اپ سے کسی کی ببات پوچھے تو حتی الوسع درست معلومات دینی چاہییں۔

  1. Pingback: سفارش کیا کریں | Tea Break

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: