سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو

سن 2010 کی بات ہے کہ جب میں فیس بک استعمال کرتا تھا اور فیس بک  پر مختلف ابحاث کے دوران اپنا مؤقف صحیح انداز میں دوسروں کو سمجھانے کیلئے انگریزی میں اردو  لکھنے کے بجائے اردو کو اپنے رسم الخط میں لکھنے کی کوشش کرتا تھا۔Capture4 باقی سب لوگ رومن اردو میں لگے رہتے تھے ،جسکی وجہ سے ایک تو بات کو سمجھنا مشکل ہوتا تھا ،جبکہ دوسری جانب اردو رسم الخط کے ساتھ سوتیلی ماں  جیسا سلوک کیا جا رہا تھا۔

facebook urdu comments_thumb[3]

انکو بھی گناہ نہیں تھا کہ نستعلیق فونٹ کے بجائے اردو کسی عربی فونٹ میں نظر آتی تھی۔

بعض انگریز قسم کے اردو دان تو کبھی کبھی طنزاَ فِقرہ بھی کَس لیتے کہ یہ لڑکا کیا لکھ رہا ہے،کوئی تو اسکی بات سمجھائے۔

دوسری طرف ہم نے قسم کھائی تھی کہ بحث کرنا ہے تو اردو میں ہی لکھنا ہے۔چنانچہ ایک بیزار قسم کا ماحول بن جاتا تھا۔

پھر ایک دن وہ بھی دیکھنا پڑا کہ فیس بک کے دروازے ہم پر یہ کہہ کر بند کئے گئے کہ جناب یہ بندہ شدت پسند ہے اور فیس بکیوں کے نازک مزاجوں کی دھجکیاں اُڑا دیتا ہے۔اور تو اور  ہمارے جو سو ،دوسو  ساتھی تھے ،ان کو بھی فیس بک سے نکال باہر کیا گیا۔

حالانکہ یہی فیس بک جب گستاخانہ پیجز  کو لانچ کرتا ہے،تو وہ مذہبی رواداری  اور آزادی خیال  سمجھا جاتا ہے۔اور کئی کئی گاؤوں کو بمباری کرکے لاکھوں لوگوں کو قتل کرکے جو بیٹھے ہیں،تو نہ تو اس سے ماحول خراب ہوتا ہے اور نہ ہی فیس بکیوں کے نازک مزاجی پر کوئی اثر پڑتاہے۔

دراصل بات ساری ڈالروں کی ہوتی ہے،یہی ڈالر ہمارئے پاس ہوتے تو شائد ہم بھی فیس بک پر راج کرنے والے ہوتے۔

لو جی بات کہاں سے کہاں نکل گئی،خیر   فیس بک سے ناطہ ٹوٹنے کے بعد  ہم نے مائی سپیس پر اکاؤنٹ بنایا ،لیکن جو نشہ فیس بک میں تھا وہ کہاں ۔چنانچہ اسکو بھی خیرآباد کہہ کر ٹوئیٹر پر آئے  لیکن اس جیسا نشہ کہیں نہیں ملا،پہلے پہل تو واقعی دل اس نشہ کو پورا  کرنے کیلئے  تڑپنے لگا لیکن پھرجلد ہی گوگل پلس فیس بک سے کشتی لڑنے کیلئے میدان میں اُتر  پڑا۔ چنانچہ  گوگل پلس کے ابتدائی استعمال کنندوں میں  ہمارا نام بھی ہمارئے پیارئے سے جوان  لیکن انکل  یعنی انکل ٹام  نے شامل کیا۔

گوگل پلس جلد ہی ہمیں راس آگیا کیونکہ ایک جانب تو اسکےگرافِک انتہائی سادہ  اور دلکش تھے دوسری جانب اسکے اپلیکیشنز بھی بہتر تھے۔

مختصر یہ کہ گوگل پلس استعمال کرتے ہوئے  سافٹوئیر انجینئر  محمد صابر  سے ملاقت ہوئی ،باتوں باتوں میں گوگل پلس پر نستعلیق اردو  لکھنے  کا تذکرہ ہوا ،محمد صابر صاحب نے کچھ کرنے  کا ارادہ کیا اور چند ہی دن میں ایک سکرپٹ بنایا ،لیکن اس کے استعمال میں اردو  تو ٹھیک تھی بس صرف  فونٹ سائز چھوٹا تھا،لیکن اس سکرپٹ سے انگریزی کا بیڑا غرق ہوجاتا تھا۔

چنانچہ کوئی خاص پزیرائی  اسکو نہ مل سکی ۔پھر کچھ عرصہ بعد  میری خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئےمحمد بلال صاحب نے ایک سکرپٹ بنایا جس میں کمال یہ تھا  کہ اردو فونٹ سائز تھوڑا  بڑا  رکھا  گیا،نیز انگریزی پہلے سے بہتر نظر آتی تھی۔اور ساتھ ہی فیس بک اور اردو وکی پیڈیا  کیلئے بھی خوبصورت سے سکرپٹ  بنائے۔اللہ تعالیٰ انکو جزائے خیر دے،کہ انہوں نے میری خواہش کا پاس رکھا ۔

اسی اثناء میں مجھے یہ خیال آیا کہ کیوں نہ ایک بار پھر محمد صابر صاحب سے رابطہ کیا جائے ،تاکہ اس  گوگل پلس پر نستعلیق  اردو سکرپٹ کے بارئے میں مزید کچھ کیا جا سکے۔لیکن مسئلہ یہ تھا کہ اتنے طویل بریک کے بعد  محمد صابر صاحب کو کہاں ڈھونڈا جائے۔خوش قسمتی سے اردو محفل پر محمد صابر صاحب تھوڑی سی تلاش کے بعد مِل گئے،یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ یہی وہ سافٹ وئیر انجینئر محمد صابر صاحب ہیں ،انکے سامنے سوشل میڈیا پر نستعلیق اردو  والا مسئلہ رکھ دیا۔

اللہ بھلا کرئے محمد صابر صاحب کا کہ انہوں نے فورا میری آواز پر لبیک کہا اور دو  تین دن میں ایک ایسا دلکش  سکرپٹ تیار کیا ،جو کہ  نا صرف گوگل پلس پر کام کرتا تھا ،بلکہ فیس بک ،ٹوئیٹر  اور   اردو  وکی پیڈیا پر نہایت ہی خوبصورت طریقے سے کام کرنے لگا۔

کمال اس سکرپٹ میں یہ تھا   اردو  فونٹ  تو  اتنا   بڑا  رکھا  گیا  کہ آنکھوں کو بھلا  لگے ،جبکہ دوسری طرف انگریزی فونٹ کو اپنی اصلی حالت پر ہی چھوڑا گیا۔جسکی وجہ سے اردو انگریزی کے ملاپ کا نتیجہ بہتر اور اچھے صورت میں سامنے آیا۔

Untitled

چونکہ اس سکرپٹ کے استعمال کا طریقہ کافی آسان تھا،نیز سکرپٹ خوبصورت  بھی تھا، اسلئے خیال آیا کہ کیوں نا  دوسرئے اردو لِکھارئیوں کے سامنے بھی اسکا تعارف کرایا جائے۔تاکہ ایک طرف تو  محمد صابر صاحب اور محمد بلال صاحب کی اردو کیلئے خدمت  گردش زمانہ میں گم ہونے سے بچ جائے نیز لوگوں کو بھی ان  کےخدمات  برائے  اردو   کا  عِلم ہوجائے اور  دوسری طرف   دیگر   اردو دان حضرات بھی انکے بنائے گئے سکرپٹ سے مستفید ہوجائیں۔

استعمال کا طریقہ اسکا  کافی آسان ہے۔جو ساتھی گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تووہ پہلے یہاں سے گوگل کا ایک پلگ ان  بنام سٹائیلش انسٹال کریں

اور  اسکے بعد محمد صابر کا بنایا ہوا سکرپٹ یہاں سے انسٹال کریں۔اور پھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور  اردو  وکی پیڈیا    پر مزئے لے لے کر خوبصورت   اور دلکش سائز  کے ساتھ نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔

جو حضرات  موزیلا  فائر  فوکس  استعمال کرتے ہیں تو وہ  پہلے یہ ایڈان انسٹال کریں اور اسکے بعد  سکرپٹ  یہا ں سے  ڈاون لوڈ کریں،اور   پھر گوگل پلس ،فیس بک ،ٹوئیٹر اور اردو  وکی پیڈیا   پر  مزئے سے نستعلیق فونٹ میں اردو لکھیں۔

ایک اہم مسئلہ ذہن میں آیا کہ جناب جن  حضرات کو اردو لکھنے کا طریقہ تک معلوم نہیں ،تو انکو نستعلیق فونٹ  اور  اردو  کی بورڈ کے استعمال  کے بارئے مشکلات کا ذکر تو کیا ہی نہیں!

تو جناب اسکا ایک آسان حل بھی ہمارئے پاس موجود ہے،وہ  اسطرح کہ ایک ہر دلعزیز  اردو  بلاگر  ایم بلال ایم صاحب  نے   پاک اردو  انسٹالر(pak urdu installer)  کے نام سے سافٹ وئیر بنایا ہے ،جس کو  ڈاؤنلوڈکرنے کے بعد صرف next , next   کرتے  ہی  اردو کی بورڈ  تینوں ونڈوز  (Win xp, vista ,Win 7)  میں مع اردو نستعلیق فونٹس انسٹال ہوجاتا ہے،ساتھ  ہی ایک  صفحہ برائے مدد  کا  لنک  ڈیسک ٹاپ  پرآجاتا ہے۔تاکہ کسی مشکل کی صورت میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔

انسٹالیشن کے بعد آپ Folder names,  Run,  Rename folders ,Yahoo mail, yahoo messenger, google plus, Gmail,  Ms Office,  notepad , wordpad, facebook,  twitter,  Google plus غرض جہاں بھی انگریزی لکھائی ہو سکتی ہے وہاں آپ آسانی سے اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔نیز کسی بھی سافٹ وئیر کے فونٹ آپشن میں جا کر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا انتخاب کیجئے اور پھر اردو نستعلیق فونٹ ہی میں لکھئے۔

پاک اردو انسٹالر (pak urdu installer)یہاں سے ڈاؤنلؤڈ کریں۔

About Mansoor Mukarram

منصور مکرم(المعروف درویش خُراسانی) ایک اردو بلاگر ہے۔2011 سے اردو بلاگنگ کرتا ہے۔آجکل بیاضِ منصور کے عنوان کے تحت لکھتا ہے۔

Posted on January 4, 2013, in نیٹ کی دنیا, درویش کے قلم سے and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink. 52 Comments.

  1. ماشااللہ بہت خوب
    ایک تو استعمال کرنا بہت آسان اور پھر پڑھنے میں بہت خوبصورت… مزہ آ گیا
    صابر بھائی ، بلال بھائی اور درویش بھائی تینوں کا بہت شکریہ
    جزاک الله

  2. اس میں ایک مسئلہ آ رہا ہے کہ فیس بک پر استعمال کرتے ہوئے “ان بکس میسجز” میں فونٹ کا سائز تھوڑا بڑا ہونے کی وجہ سے لکھائی گڈ مڈ ہو رہی ہے اور کٹی پھٹی دکھائی دیتی ہے. اگر اس کا حل ہو سکے تو بہت اچھا ہو گا.

  3. بہت خوب بھئی۔۔۔ سوشل میڈیا پر نستعلیق طرزِ تحریر دیکھ کر لطف آگیا۔ اس مفید تحریر کا بے حد شکریہ۔

  4. یہاں سعود ابن سعید کا ذکر کرنا مناسب ہو گا۔ اس سٹائل کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی تھی۔

    • سعود ابن سعید بھائی کو بھی اللہ تعالیٰ جزائے خیر دئے،کہ انہوں نے اس خوبصورت سکرپٹ کی بنیاد رکھی۔جس کی مدد سے آج اردو سوشل میڈیا پر آسانی سے لکھی جا سکتی ہے۔

    • صابر صاحب اس پوسٹ پر تشریف لایا کریں تاکہ اگر کسی کو اس سکرپٹ کے بارئے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسکو حل کیا جا سکے۔

  5. آپکی اس شیئرنگ سے تو انٹرنیٹ پر چار چاند لگ گئے ہیں۔
    بہت بہت شکریہ جناب

  6. بہت خوب محترم خراسانی صاحب
    آپ کا بھی شکریہ اور محترم صابر صاحب کا بھی بے حد شکریہ

  7. ام عروبہ

    السلام علیکم

    آپ سب بھائوں کا بہت بہت جزاک اللہ خیرجنہوں نے اردو لکھنے میں ہمارے لئے آسانی پیدا کی- آللہ اس کام کو آپ سب کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے آمین-

  8. جزاک اللہ ۔ بہت شکریہ ۔ اپنی کوششیں جاری رکھیں

  9. محمد ریاض شاہد

    شکریہ درویش صاحب ۔ یہ پلگ ان بت پہلے کسی نے بنایا تھا لیکن اس کا فونٹ بہت چھوٹے سائز کا تھا ۔ لیکن یہ والا بہت مناسب ہے ۔

  10. زبردست جناب🙂

  11. گوگل کروم پر زبردست کام کر رہا ہے، لیکن موزیلا فائر فوکس پر انگلش فونٹ کا سائز چھوٹا ہے، لیکن زبردست چیز ہے

  12. میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں، ایف بی نستعلیق میں ڈسپلے نہیں ہو رہی

    • ہم م م م م م
      نا معلوم صاحب گوگل پلس میں اسکے نتایج سو فیصد ہیں ۔موزیلا کیلئے محمد صابر صاحب ہی کچھ کر سکتے ہیں
      آپ اس لنک سے یہ ایڈان انستال کرلیں اور پھر دیکھیں

  13. زبردست جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزا آ گیا۔ جزاک اللہ خیر

  14. مشکور یا درویش خراسانی بھائی۔۔۔ کام ہو گیا۔۔۔🙂

  15. ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺖ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺟﻨﺎﺏ

  16. خلیل الرّحمٰن

    فیس بُک پر نعتعلیق خط میں اردو دکھانے کا شکریہ۔
    ابھی ایک قباحت بہر حال موجود ہے ۔ وہ یہ کہ میں لیپ ٹاپ پر موزِلا استعمال کرتا ہوں۔ اور سابقہ تحریر پُرانے عربی خط میں کچھ باریک ہونے کے باوجود ساخت میں کچھ بڑی اور 100 فیصد سیاہ تھی۔
    مگر آپ کے مہیا کردہ اضافی پرزہ سٹائلش سے خطِ نستعلیق تو ہاتھ آیا ہے مگر تحریر 100 فیصد سیاہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے پڑھنے میں مشکل ہے۔

    • تحریر سیاہ ہے لیکن ہوا یہ کہ محمد صابر صاحب نے خط کے فونٹ سائز کو انتہائی باریک کیا ہے ،جس کی وجہ سے مجھے بھی توڑا مشکل لگا،لیکن پھر میں نے یہ کام کیا کہ سٹائیلش کو کھول کر سکرپٹ کو ایڈٹ کیا اور فیس بک اور گوگل والے سیکشن میں دو کام کئے۔

      پہلا کام یہ کہ کوڈ کے خانے میں سائز کو تھوڑا بڑا کیا یعنی اگر 120 تھا تو میں نے 140 کیا۔
      اس سے یہ ہوا کہ فیس بک اور گوگل پلس میں سائز بڑا ہوا۔

      دوسرا کام یہ کیا کہ اسی کوڈ والے خانے کے نیچھے جو لکھا ہے کہ یو ار ایل اوپن( یا اسطرح کا کچھ) ،تو میں نے وہاں سے صرف گوگل ۔کام کو مٹا کر گوگل پلس ڈاٹ کام کر لیا ،اس سے یہ ہوا کہ گوگل پلس تو نستعلیق فونٹ میں رہا لیکن گوگل سرچ اور جی میل اپنی اصلی حالت پر رہ گئے،زیادہ اردو لکھائی اور لمبے اردو جملے ہم گوگل پلس یا فیس بک میں ہی لکھتے ہیں ،نا کہ جی میل میں یا گوگل سرچ میں ۔

  17. میں تو جب بھی اسٹائلش کا ربط کھولتا ہوں تو نہ ڈاؤنلوڈ کا بٹن ہوتا ہے اور نہ انسٹال کا؟
    اور موزیلا میں انسٹال کیا تھا لیکن وہاں تو کچھ بھی نہیں ہوا؟

    • عثمان صاحب بلاگ پر خوش آمدید
      گوگل کروم میں سٹائیلش کو ڈاونلوڈ نہیں کیا جاتا بلکہ وہاں بٹن ہوتا ہے ،
      add to crome
      بس اس پر کلک کرنا ہے۔

      موزیلا میں بھی پہلے اسکا اپنا سٹائیلش ایڈ کرلیں ،اسکے بعد یہ سکرپٹ۔

  18. ہمیں خوشی ہوٰی کہ ہم اردو لکھ سکتے ہیں

  19. جزاک اللہ بہت عمدہ کوشش ہے، لیکن اگر کسی کے پاس یہ نستعلیق اردو انسٹال نہ ہو تو کیا وہ بھی یہ اردو ٹیکسٹ آسانی نستعلیق اردوسٹائل سے پڑھ سکے گا؟

    • جناب والا بلاگ پر خوش آمدید

      اگر آپ اسی کالم میں بتائے گئے پاک اردو انسٹالر کو انسٹال کرلیں تو اسکے ساتھ ہی نستعلیق فونٹ خود ہی انسٹال ہو جاتا ہے۔

  20. بہت خوب جناب لیکن میں comitbird استعمال کرتا ہپوں اس پر انسٹال نہیں ہورہا ہے

  21. حسیب نذیر گِل

    جزاک اللہ ۔بہت عمدہ سکرپٹ ہے
    لیکن اگر ویب سائٹس میں ڈان اردو کا بھی اضافہ فرما دیں تو مہربانی ہوگی

    • حسیب صاحب بلاگ پر خوش آمدید ،
      محمد صابر صاحب کے سامنے آپکی یہ خواہش بھی رکھ دیتے ہیں۔

      • حسیب نذیر گِل

        جی اب میرا یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے۔چھوٹی سی جگاڑ لگائی اور اب ڈان اردو کی ویب سائٹ بھی نستعلیق میں دکھائی دے رہی ہے

  22. حسیب نذیر گِل

    سکرپٹ میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد اب میں ڈان اردو کو بھی نستعلیق میں پڑھ سکتا ہوں
    جزاک اللہ بہت شکریہ محمد صابر و درویش خراسانی صاحب

  23. بہت ہی اعلی اور کارآمد اسکرپٹ ماشااللہ اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے کہ اس سلسلے میں جن جن لوگوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا ان سب کو اس کا اجر عطا فرمائیں انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا

  24. گوگل پلس پر نستعلیق فونٹ ظاہر نہیں ہو رہا، میں گوگل کروم استعمال کرتا ہوں۔۔۔ مدد کیجئے

  25. bohat behtreen. side or umda bhe… first time mai ne word press mai urdu blog site daikhi hai… kia kuch khas krna para aap ko es k leya……..

    • عاطف صاحب:
      بلاگ پر خوش آمدید۔اسکے لئے کچھ بھی خاس کرنا نہیں پڑا۔بس سیدھا سادا اردو میں لکھا اور یہاں پوسٹ کر دیا۔

  26. میں بھی فیس بک کی زخم خوردہ ہوں یہودی کمبخت آئے دن میری آئی ڈی اور پیجز بلاک کردیتے ہیں
    کوئی اس سے بہتر بتائیے درویش بھیا

    • لطافت نعیم صاحب بلاگ پر خوش آمدید
      فی الحال تو میں گوگل پلس استعمال کر رہا ہوں ،جو کسی حد تک اچھا ہے ۔اگرچہ فیس بک کی طرح کا ہجوم تو نہیں لیکن بہرحال اچھا ہے۔

  27. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ کافی عمدہ اور بہترین کوشش ہے۔ لیکن ایک پریشانی کے باعث میں اسے استعمال نہیں کر سکوں گا۔ دراصل فیس بک میں بہت سے احباب عربی لکھتے ہیں، اور عربی کو نستعلیق میں پڑھنے میں مجھے کافی دشواری ہوتی ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ شاید یہ محال ہو کہ کوئی پلگ ان عربی اور اردو میں خود فرق کرسکے۔ اور عربی تحریروں عربی رسم الخط میں دکھائے اور اردو کو نستعلیق میں۔
    واللہ اعلم
    اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

  28. ماشاءاللہ بہت ہی اچھی کاوش ہے جزاک اللہ خیر

  29. سرائیکی میں اردو کے سارے حروف شامل ہیں، اور پانچ اضافی حروف بھی ہین، ۔اگر سرائیکی کے حروف کو شامل کردیں تو سونے پر سہاگہ ہوگا۔ اردو پنجابی سرائیکی ہندکو کشمیری سب کو آسانی ہو گی،

  30. السلام و علیکم
    میں ایک عجیب سے مسئلہ میں الجھ گیا ہوں جسکی وجھہ سے میں
    FireFox 22.0
    کو آپ ڈیٹ نہیں کر رہا ہوں .. میں نے اسکے بعد کے تمام فائر فاکس کے ورژن کو انسٹال کر کے دکھا ہے مگر محمد صابر صاحب کے اسکرپٹ کے ساتھ وہ کمپیٹیبل نہیں ہو رہے .. ایرر کچھ اس طرح کا ہے

    جب ٹویٹر پر اردو میں ٹویٹ لکھیں اور آپکو دو لفظوں کے درمیان ایکسٹرا اسپیس چاہیے اور آپ کی بورڈ پر اسپیس کی کو پریس کریں مگر کرسر اپنی جگہ سے نہیں ہلتی اور نہ ہی میسج / ٹویٹ میں ایکسٹرا اسپیس نظر آتی ہے
    اگر نستلیق والا اسکرپٹ ڈس ایبل کر دیا جائے تو یہ ایرر ختم ہو جاتا ہے
    میں نے اسکا اسکرین شاٹ لیا ہے تاکہ مسئلہ واضح ہو سکے اسکرین شاٹ کا لنک یہ ہے

    http://www.picamatic.com/view/10053721_Space/

    براہ کرم اس ایرر کو کسی طرح دور کیجئے .. شکریہ

    والسلام

    پاشا

    • پاشا ملک صاحب بلاگ پر خوش آمدید
      آپکا مسئلہ میں نے دیکھا ،لیکن چونکہ میں خود گوگل کروم استعمال کرتا ہوں ،اور فائر فوکس میرے ہاں انسٹال نہیں ہے۔

      یا یہ کوشش کرلیں کہ اس پورے عمل کو ختم کرکے دوبارہ کوشش کرلیں۔
      باقی @محمد صابر صاحب ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔

      • آپکے جواب کیلئے بہت شکریہ بھائی

        میں نے محمد صابر صاحب سے کانٹیکٹ کرنے کی بہت کوشش کی، انکو ای میل بھی کی مگر انکی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا

        رہا اس بات کا تعلق کے میں نئے سرے سے فریش انسٹالیشن کر کے چیک کروں، یہ کم میں بہت بار کر کے دیکھ چکا ہوں، مسئلہ کوئی ٹیکنیکل سا ہے

        ویسے آپکو آجکل کوئی براوزر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں .. پورٹیبل ورژن استعمال کیا کیجئے .. میرا تو تقریبا ستر اسی فیصد کمیوٹر ایپلیکیشنز سب پورٹیبل ہیں، جو اپنے فولڈر سے ہی رن ہوتی ہیں .. آپ چیک کرنا چاہیں تو فائر فاکس کا پورٹیبل ورژن یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں

        http://portableapps.com/apps/internet

  31. بھائ میں بہت پریشان ہوں اس اردو کے ابرے میں مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا براہے کرم میری رہنمائی کریں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: