About My Blog

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ ونصلی  علی رسولہ الکریم

اما بعد :

ہر  انسان یہ سوچھتا ہے کہ وہ اپنے خیالات اور افکار  کو دوسرے تک کسی ذریعے سے پہنچا سکے۔

چونکہ دنیا میں مختلف قسم کے انقلابات اور حادثات و  واقعات پیش آتے ہیں، جس کے سبب موقع محل کی مناسبت سے انسان کے ذہنی خیالات میں بھی تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔

بعض مسئلوں پر  ساتھی  میرے خیالات  کے بارئے میں جاننے کی کوشش کرتے تھے۔ جو کہ وقتا فوقتا میں انکے سامنے ظاہر کرتا رہتا تھا۔

پھر میں نے محسوس کیا  کہ ایک ایسا میدان ہو کہ جس جگہ پر میں اپنے خیالات  اور تجربات  کو تحریر کرکے اپنے دوستوں کے سامنے رکھ سکوں ، تاکہ اگر میرے خیالات درست ہوں تو  وہ بھی میرے ساتھ متفق ہوجائیں۔

اور اگر میرے خیالات  درست نہ ہوں تو دوست حضرات  اسکی درستگی کی کوشش کریں ۔

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی واقعہ کسی ذریعے سے مجھ تک پہنچ جاتا ہے اور میری خواہش ہوتی ہے کہ  میں اسکو اپنے دوستوں کے ساتھ وہ معلومات بانٹ لوں  ،  تو اسلئے بھی مجھے ایک میدان کی ضرورت تھی ۔ جسکے لئے میں  ورڈ پریس کو چُن لیا۔

کبھی کبھی کوئی دوسرا شخص ایسی خوبصورت  یا معلوماتی بات کر جاتا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ خود پڑھنے کے بعد اسکو دوستوں تک بھی پہنچا  دوں ، تو  لھذا  اس سلسلے میں آپ دیکھیں گے کہ میں کبھی کبھی اوروں کے مضامین بھی پوسٹ کرتا ہوں تاکہ دوسرے ساتھیوں تک بھی وہ مفید معلومات پہنچ جائے۔

اور ضروری نہیں کہ ہر معاملے میں  بندہ  اپنے خیالات کا اظہار اچھے اور درست طریقے سے کرسکے ، لیکن  ایسے مرحلوں میں دوسروں کے خیالات  بعض اوقات اسکے دل کی ترجمانی کرجاتا ہے ۔

تو ایسے باتوں کو بھی میں پوسٹ کرتا ہوں ، اسلئے کہ اس نے  بالکل بندہ کے دل  میں چھپے خیالات  کی ترجمانی کی ہوتی ہے۔

لھذا آپکو میرے اس بلاگ میں میرے کالموں کے علاوہ  دوسرے کالم نگاروں کے وہ پوسٹ جو کہ میرے خیالات کے ساتھ موافقت رکھتے ہیں اور انکی اشاعت  مجھے مفید لگے، وہ بھی آپکو نظر آئیں گے۔

آپکو آزادی ہے کہ میرے کالموں  اور میرے منتخب کردہ تحاریر  کے بارے میں دل کھول کراپنے مفید خیالات کا اظہار کمنٹس کے ذریعے  کرسکتے ہیں

اور یا براہ راست ای میل یا (یاہو مسینجر) کے ذریعے بات چیت کیلئے  رابطہ کرنے کیلئے درج ذیل پتے پر مجھے ای میل کرسکتے ہیں ۔

darvesh.khurasani@gmail.com

اس بلاگ کے سلسلے میں مزید رہنمائی کیلئے بائیں (لیفٹ ) طرف کے مینیؤ سے مدد حاصل کریں

شکریہ ۔

آپکا خیر خواہ

درویش خُراسانی

  1. Ap ka blog waqai bht acha hai

    • بلاگ کی پسندیدگی کا شکریہ،بہن

      آپکا بلاگ ابھی نظر نہیں آرہا ہے کیا وجہ ہے، حالانکہ آپ بھی کافی اچھی لکھتی ہیں۔

  2. میں نے چاہا اس عید پر
    اک ایسا تحفہ تیری نظر کروں
    اک ایسی دعا تیرے لئے مانگوں
    جو آج تک کسی نے کسی کے لئے نہ مانگی ہو
    جس دعا کو سوچ کر ہی
    دل خوشی سے بھر جائے
    جسے تو کبھی بھولا نہ سکے
    کہ کسی اپنے نےیہ دعا کی تھی
    کہ آنے والے دنوں میں
    غم تیری زندگی میں کبھی نہ آئے
    تیرا دامن خوشیوں سے
    ہمیشہ بھرا رہے
    پر چیز مانگنے سے پہلے
    تیری جھولی میں ہو
    ہر دل میں تیرے لیے پیار ہو
    ہر آنکھ میں تیرے لیے احترام ہو
    ہر کوئی بانہیں پھیلائے تجھے
    اپنے پاس بلاتا ہو
    ہر کوئی تجھے اپنانا چاہتا ہو
    تیری عید واقعی عید ہوجائے
    کیوں کہ کسی اپنے کی دعا تمہارے ساتھ ہے

  3. @Darvesh Khurasani. Admin.
    I want to give you Domain. Its price is only Rs.1200 for one year. But it will increasae the value of your posts and comments. And leave good impration on visitors.
    It can also generate some revenue for you. .
    Email me.
    (please font consider this as spam. I post my self)

  4. i like ur web … and appricate u ppl.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: