صاحب ب ب ب ززززاااادددی ی ی ی

جی ہاں کچھ ایسی ہی صورت حال ہوتی ہے،جب ہماری صاحبزادی  سارہ ہمارئے پاس بیٹھی ہوتی ہے۔

نیند سے جاگنے کے بعد پہلا کام یہ ہوتا ہے کہ فورا کسی طرح میرے بستر پر آکر کمپوٹر کو چھیڑے۔

 ابھی عمر  کے پہلےسال  کے مکمل ہونے میں چند ماہ باقی ہیں ۔لیکن کمپیوٹر کا شوق باپ سے بھی دوچند ہے۔کمپیوٹر کے فلٹر سکرین کو تڑوا بیٹھی ہے۔اور کلیدی تختہ اور چوہے(ماؤس) کے ساتھ کھیلنا اور انکے تاروں کو کھینچنا  صاحبزادی سارہ کا مرغوب ترین مشغلہ ہے۔

کمپیوٹر لگا کر کلیدی تختہ جب بھی پاس رکھتا ہوں تو بس فورا جھپٹتی ہے اور  اور اسکو حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ میرئے سے  کُشتی کرنے لگتی ہے۔  نہ دینے پر مشہور ہتھیار ( رونا) فورا شروع اور بس مجبورا پھر کلیدی تختہ اسکے حوالے کرنا پڑتا ہے۔

دل نے چاہا کہ چند جھلک اسکے مصروفیت کے آپکو بھی دِکھا دوں۔۔۔۔تو  لیجئے

About Mansoor Mukarram

منصور مکرم(المعروف درویش خُراسانی) ایک اردو بلاگر ہے۔2011 سے اردو بلاگنگ کرتا ہے۔آجکل بیاضِ منصور کے عنوان کے تحت لکھتا ہے۔

Posted on October 14, 2012, in تصویری بلاگ and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink. 13 Comments.

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت شکریہ خوش آمدید کے لیے۔
    آپکا بلاک زبردست مواد سے بھرا ہوا ہے لکھتے جایے کیا آپ مجھے اپنی شاگردی میں لین گے۔

    • وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
      تعریف اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      یہ ہمارئے لئے سعادت کی بات ہوگی اگر آپ جیسے دوستوں سے سیکھنے کا موقع مل جائے۔

  2. ماشاءاللہ۔۔۔ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔۔۔ بہت سی یادیں تازہ ہو گئی۔۔۔ بیٹی کو ہمارا پیار دیجیے گا۔۔۔

  3. ماشاءاللہ بڑی پیاری بچی ہے، اللہ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں اور مرضیات پہ چلنے کی توفیق ارزانی نصیب فرمائیں

  4. السلام علیکم
    ماشاءاللہ
    اللہ تعالی صاحب زادی کو سدا اپنی امان میں رکھتے دین و دنیا کی رحمتیں برکتیں عطا فرمائے آمین

  5. ماشا اللہ! اللہ آپ کی بیٹی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

  6. بہت زبردست تصاویر۔ بہت اچھا لگا۔ 🙂

  7. ما شاء اللہ ۔ ۔ ۔ اللہ بچی کو نیک بنائے ۔ آمین

    درویش صاحب ۔ ۔ ۔ آج کل کے بچے بھی بہت ایڈوانس ہو گئے ہیں ۔ ۔ ایک زمانہ تھا کہ بچے کھیل سے کھیلا کرتے تھے ۔ ۔ جبکہ آج کل کے بچوں کا کھیل تو بس کمپیوٹربن گیا ہے ۔۔۔۔ سبحان اللہ

    اور تھوڑی پڑی ہو جائے گی تو کمپیوٹر اسٹارٹ کرنا اور اس کو SHUT DOWN کرنا سب آ جائے گا۔ ۔ ۔ ۔

  8. ماشاءاللہ
    اللہ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے
    اور آپ کی سب دعائیں قبول فرمائے
    آمین

Leave a comment